ڈبلیوایس ایس پی کا سماءاگر یمنٹ ماننے سے انکار

پشاور (سید طاہر شاہ )آج بمورخہ 29/8/2022 کو آل میونسپل ورکرز یونین WSSP رجسٹر ڈ CBA پشاور کے چیئر مین ریاض خان جنرل سیکرٹری عابدسہیل ، پریس سیکرٹری شہزادگل ، ناصر خان ،اول سید نصیر خان محمد پرویز صدیق مشوانی نسیم اکبر ،صلاح الدین ، اکبر بھٹی ،شاہ حسن علی حیدر جمیل احمد ، عدنان خلیل ، سہیل سلیم ، ہنٹر خان سیلاب ،عبدالسعید ،آصف خان ،اختر منیر ،اعجاز ,نصیر خان ،حسین خان ،اکبر خان ،عمران مانی نے مشترکہ طور میں کہا کہ ہمارے اور کمپنی کے درمیان کا سماء ایگر یمنٹ ہوا تھا جس کے مطابق ڈیپوٹیشن پر موجود تمام ملازمین کو وہی مراعات ملینگے جومراعات حکومت بلد یاتی ملازمین کو دیگی ۔ اب دو مہینوں سے %15 کا آرڈر آچکا ہے جس کی اب سیکرٹری بلدیات نے بھی منظوری دیدی
ہے ۔ اور WSSP اور صوبے میں قائم تمام کمپنیوں کو آرڈر جاری کیا ہے کہ ملازمین کو اسی مہینے %15 زیادہ تنخواہ جاری کی جاۓ ۔
مگر کمپنی ملازمین کو تنخواہ دینے سے انکاری ہے ۔ جو کہ سماءا یگریمنٹ اور صوبائی حکومت کے آرڈر سے انکار اور بغاوت ہے ۔افسوس کی بات یہ ہے
پورے پاکستان کو %15 تنخواہ مل چکی ہیں مگر پاکستان کے سب سے غریب طبقہ جو کہ نالیاں صاف کر رہی ہے ۔ اور سب کا پھیلایا ہوا گندصاف کر رہے ہیں ۔ مگر افسوس چیف ایگزیکٹیو صاحب کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کمپنی ملازمین اس سے محروم ہیں ۔ یونین نے واضح کیا ہے کہ اگر کمپنی سماءایگریمنٹ سے انحراف کرتی ہے اور اس سے انکاری ہے تو پھر ہم بھی کمپنی ماننے سے انکاری ہیں ۔ ہمیں اور تمام کمپنی ملازمین کو پوری طور پر میئر کے حوالے کیا جاۓ ۔ اور پرانا نظام بحال کیا جاۓ ۔ کیونکہ کمپنی اب سفید ہاتھی بن چکی ہیں ۔ جو کہ اپنے ہی بوجھ تلے دب کر مر جاۓ
گی ۔

آج کمپنی دفتروں اور افسران کا خرچ کروڑوں روپے میں ہے ۔ سینکڑوں آفسران برائے نام کام کر رہے ہیں ، جب کہ پہلے صرف ایک چیف آفیسر اور ایک کلرک یہ کام سنبھالتا تھا ، جس کا کل خرچہ ایک لاکھ روپے تھا ۔ آ ج 5 زونل دفاتر اور ایک ہیڈ آفس اور 4 آڈے 2 ٹرانسفرسٹیشن کے مد میں کروڑوں روپوں کا خرچہ ہور ہا ہے جبکہ پرانے نظام میں ایک دفتر تھا۔ اوراتنے خرچے نہیں تھے ۔ اگر کمپنی خرچے کم کرانا چاہتےہیں تو دفاتر کم کریں AC پر پابندی لگاۓ آفسران کی تعداد کم کریں ۔ملازمین کی تنخواہ کم کرنا نہ آپ کا اختیار ہے اور نہ اس کی کوئی اخلاقی و قانونی جواز ہے اگر ہمیں %15 تنخوا نہیں ملی تو ہم 2 ستمبر بروز جمعہ 2022 کو ہڑتال کرینگے ۔ جو ہمارے مطالبات تسلیم کرنے تک جاری رہے گی جس کی تمام تر ذمہ داری WSSP کمپنی اور چیف ایگزیکٹیو پر عائد ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں