سیلاب کی صورتحال :وزیراعظم لندن کا دورہ منسوخ کرکے قطرسے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف قطرکا سرکاری دورہ مکمل کرکے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں. جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ان کے وطن واپس پہنچتے ہی منعقد کرنے کی ہدایت کردی ہے.

اجلاس میں این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن ملک میں سیلاب کی صورتحال کے باعث وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا وزیراعظم کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے.

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے انہیں رخصت کیا وزیراعظم کی امیر قطر ، قطری قیادت کے دوسرے اہم رہنماو¿ں، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور تاجروں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں