پنجاب کابینہ میں توسیع

لاہور : پنجاب کابینہ کے مزید 19 وزرا کے27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔کابینہ میں 5 مشیروں اور 5 معاونین خصوصی کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ کے مزید 19 وزرا کے 27 جون کو حلف اٹھانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ خیل طاہر سندھ ، ندیم کامران، عمران نذیر اور رانا مشہود حلف اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ عثمان محمود، ملک احمد خان، اور جگنو محسن سمیت دیگر بھی حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔پنجاب کابینہ میں 5 مشیر اور 5 ہی معاونین خصوصی بھی شامل ہوں گے ۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ کئی بار التوا کا شکار رہا ، پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ التوا کا شکاررہا ، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے تحفظات اور دیگر مسائل کی وجہ سے وزارتوں کے معاملات طے نہیں پاسکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں