پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

میانوالی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضایہ کا طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں