نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد :نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مالی سال 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے حتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگاچند روز قبل نیپرا نے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی تھی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کے بلوں میں وصول کیا جائےگا، صارفین پر ایک ماہ کیلئے 29 ارب روپے کا اثر پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں