کترینہ کیف

کترینہ کیف کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ تیراکی کے لباس میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ ”کچھ کلکس ساحل سے “۔

انھوں نے سمندر کنارے کھڑے ہو کر بھی تصاویر پوسٹ کیں جو کہ سبز لباس میں ہیں ان کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھاکہ ”خاص دن خاص جگہ میرے پسندیدہ کے ساتھ“

اگر کام کی بات کی جائے تو اداکارہ جلد ہی اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم میں نظرآنے والی ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی حال ہی میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی دیر توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں