پولیس

لاہور: ایس ایچ او کی اپنے ہی تھانے کے محرر پر مکوں کی بارش

لاہور :ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد سیف اللہ نے اپنے ہی محرر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد سیف اللہ نیازی نے تھانہ محرر مقصود کی ڈیوٹی بطور سنتری تھانے کے گیٹ پر لگا دی۔ جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

اسی دوران ایس ایچ او تھانہ سیف اللہ نیازی نے تھانہ محرر مقصود پر مکوں کی بارش کر کے اسے زدو کوب کیا محرر مقصود کی حالت غیر ہونے پر فوری طبی امداد کے لئے اسے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پر سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ تاہم ایس ایچ او کے خلاف تاحال کوئی تادیبی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں