تحریک عدم اعتماد چودھری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوگی

کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اقتدارکے ساتھ رہے گی یا عوام کے ساتھ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ بتا دیں، وزیراعظم کے اقدام سے مہنگائی کم ہوگی ؟ وزیراعظم کے اقدامات گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں، پاکستان کے ہر لیڈر کا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے، ناکام نہیں، وزیراعظم کے دورہ روس سے حاصل کیا ہوا یہ بتا دیں، حکومتی اعلانات حقیقت پر مبنی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کیے تھے کہ احتساب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں