دپیکا پڈکون

بولڈ مناظر سے بھرپور گہرائیاں فلم پر دپیکا کے والدین کا کیا ردِ عمل تھا؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کو ان کی نئی فلم گہرائیاں دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔ کچھ روز پہلے ریلیز ہونے والی اس فلم میں دپیکا پڈکون نے کئی بولڈ مناظر عکسبند کرائے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کو گہرائیاں میں ان کے کردار پر بہت زیادہ فخر ہے، “یقیناً وہ مجھے اداکار سے الگ کرنے کے لئے تھوڑا مشکل محسوس کرتے ہیں، لہذا وہ عام طور پر وقت لیتے ہیں، یہ ان پر اثر انداز ہوتا ہے. وہ میری فیملی ، میرے والدین ہیں، بلاشبہ، یہ ان پر اثر تو چھوڑتا ہے لیکن انہوں نے میری اداکاری کی بہت تعریف کی اور فخر محسوس کیا۔”

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین اس فلم کی وجہ سے اس لیے بھی خوش تھے کیونکہ اس میں ذہنی صحت کے معاملے کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں