عمران خان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی پانچ نہیں دسوں انگلیاں کرپشن میں دھنسی ہوئی ہیں تاہم اب ان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابقاحسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان تنہا ہو چکے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو چیلنج کرتا ہوں کہ 32 پیسے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں لیکن عمران خان نے عوام کے چندے اور عطیات میں مالی بدعنوانی کی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر پائی اور حکومت ہمارے خلاف صرف کردار کشی کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنانے سمیت عدالتی کارروائیوں میں الجھایا گیا ہے۔عمران خان کی کروڑوں روپے کی کرپشن فارن فنڈنگ کیس میں سب کے سامنے ہے اور وہ بیرونی تحفوں کی فہرست دینے سے بھی انکاری ہیں۔خود غبن کرنے والا دوسروں کو چور اور ڈاکو کہہ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں