خاتون سپاہی کا شادی شدہ تحصیلدار سے معاشقہ، لیکن اس کا انجام کیا ہوا؟

لکھنؤ : بھارت کی آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں تحصیلدار نے اپنی محبوبہ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیلدار اور خاتون کانسٹیبل روچی سنگھ کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا، تحصیلدار پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن جب خاتون سپاہی نے اس پر دباؤ ڈالا تو اس نے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم تحصیلدار اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ تحصیلدار نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے روچی سنگھ کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں