شوہر کی دوسری شادی کا علم ہونے پر خاتون کا انوکھا اقدام

رحیم یار خان:وہر کی دوسری شادی کا علم ہونے پر خاتون کا دلچسپ اقدام سامنے آیا ہے، رحیم یار خان میں خاتون نے سہیلیوں کی فوج کے ہمراہ سوتن پر دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیاجس کے بعد پہلی بیوی آپے سے باہر ہو گئی۔

پہلی بیوی ڈنڈوں سے مسلح خواتین لے کر دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئیں۔خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔شمشاد بی بی نے اپنی سوتن کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود بزرگ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری بیوی نے رکشہ پر فرار ہونے کی کوشش کی تو پہلی بیوی کے بھائیوں نے حملہ کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شوہر غلام سرور اور پہلی بیوی شمشاد اختر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں