بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد :نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9پیسے مہنگی کر دی۔نیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں کی مد میں وصول کریں تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے 5 ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے جس کے تحت بجلی کے نرخ مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ بڑھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں