لندن :معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بانی ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ٹک ٹاکر کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ آپ کو خوش رکھے۔میری دعا ہے اللہ آپ کو ہر مسئلے، مصیبت ،پریشانی سے بچائے۔
بانی ایم کیو ایم نے حریم شاہ کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بھی دعائیں دیں جس پر حریم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔حریم شاہ کی بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
MQM founder expresses best wishes for social media star Hareem Shah outside Kingston crown court pic.twitter.com/vfmYTdraL9
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 2, 2022
۔ پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں سے مختلف ویڈیوز وہ اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو کے بعد ان کا منی لانڈرنگ سکینڈل میں نام سامنے آیا۔




