لاہور :لاہور میں صحافی کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں کئی انکشافات سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نجی ٹی وی رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ حسنین شاہ گھرسے دفتر کیلئے نکلے تو شملہ پہاڑی کے قریب نشانہ بنایا گیا ، انہیں 2 موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں ماریں ، حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 8 سے زائد گولیوں کے نشان ہیں ، ان کو ماہر حملہ آوروں کی مدد سے قتل کرایا گیا ۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر بھی نکلوا لی گئی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے ۔