لاہور:معروف کرائم رپورٹر حسنین شاہ خود خبر بن گیا

پریس کلب کے کارنر پر دن کی روشنی دس گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

لاہور(نوائے جنگ کرائم رپورٹر ناصر کاکڑ)کیپیٹل ٹی وی کے معروف کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو نامعلوم افراد نے دس گولیاں مار کر ڈیوس روڈ اور شملہ پہاڑی کے ٹریفک سگنل بند ہونے پر جب انکی کار رکی تو پہلے سے نقب لگا کر سڑک کنارے منتظر قاتلوں نے ڈرائیونگ سائیڈ سے شیشے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ساری گولیاں سینے میں اتار دیں اس طرح وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں مگر وہ مقتول کو بچا نہ سکیں۔ جبکہ صحافیوں کی بڑھی تعداد فوراً جائے وقوع پر جمع ہو گئی جبکہ بہت سارے نیوز چینلز نے براہ راست کوریج کی۔

پولیس نے موقع پر ہی تحقیق و تفتیش شروع کردی۔ نوائے جنگ لندن لاہور کی کرائم رپورٹنگ ٹیم نے حسنین شاہ کے قتل کے بعد مزید معلومات حاصل کیں۔ مقتول نے حالیہ پریس کلب لاہور کے انتخابات میں بھی حصہ لیا مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ حسنین شاہ نے علامہ اقبال روڈ پر ایک رینٹ اے کار کا کاروبار بھی شروع کر رکھا تھا، دیگر معلومات کے مطابق ان کی متعدد گروپوں سے چپقلش چل رہی تھی جبکہ بادامی باغ لاہور میں بھی کچھ افراد سے گڑبڑ چل رہی تھی جبکہ حسنین شاہ کا سابق تعلق گڑھی شاہو ریلوے کالونی سے تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انکے والد معروف ریلوے ڈرائیور انور ٹیپو تھے پریس کلب کے صحافیوں نے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔”گولی لاٹھی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی”

اپنا تبصرہ بھیجیں