شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف سے ریکوری شروع

لاہور قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف سے ریکوری شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کی طرف سے نیب کو ریکوری سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا ، جس کے بعد 5 کمپنیوں میں شیئرز اور 2 پلازوں میں اثاثے ثابت ہونے پر نیب لاہور نے علی عمران یوسف کی ملکیت ثابت ہونے والی پراپرٹی سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ریکور کی ہے۔

چند روز قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا گیا ، لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خوردبرد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا ، عدالت نے رابعہ عمران اور عمران یوسف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،دونوں ملزمان کی منقتولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں