ملتان:پاکستان آنے والی روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش

ملتان : پاکستان آنے والی روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی کرنے والی روسی لڑکی دوست کی تلاش کیلئے پاکستان آن پہنچی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئی کرسٹیا نامی روسی لڑکی کی دبئی میں سانگلہ ہل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے عبد اللہ نامی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی اور دونوں ساتھ ہی رہتے تھے۔

تاہم بعد ازاں عبد اللہ اپنی دوست کو چھوڑ کر پاکستان واپس آ گیا۔ عبد اللہ کی دبئی سے واپسی کے بعد روسی لڑکی بھی اپنے دوست کی تلاش کیلئے پاکستان آ گئی اور ملتان کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔ خاتون نے اپنے دوست کو تلاش کرنے کی کافی کوشش کی تاہم اس کوشش میں ناکامی کے بعد آئی کرسٹیا دلبرداشتہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق روسی لڑکی نے خود کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی اور ہوٹل کی کھڑکی سے کود گئی، تاہم اس اقدام کے نتیجے میں لڑکی کو معمولی چوٹیں ہی آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں