فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ مردوں پر برس پڑیں

نیویارک: فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ پیسے کی نمودونمائش کرنے والے مردوں پر برس پڑیں اور کہا کہ میں نے 21سال کی عمر میں نمودونمائش ترک کر دی تھی۔ نجانے ان لوگوں کے پاس یہ حرکت ترک نہ کرنے کا کیا جواز ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ کی نظروں سے ایک آدمی کی پوسٹ گزری جس میں اس نے ریڈکراس لبنان کو عطیہ کی گئی کچھ رقم کی ٹرانزیکشن کا سکرین شاٹ شیئر کر رکھا تھا۔ آدمی کا اس طرح فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی تشہیر کرنا میا خلیفہ کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اس نے نمود و نمائش کے رسیا مردوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

28سالہ میا خلیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ احمق مرد اپنی آمدنی کے بارے میں شیخی بگھارتے ہیں کہ وہ کتنا کما رہے ہیں۔ نمودونمائش کے علاوہ سماج کی بہتری میں تم کتنا حصہ ڈال رہے ہو؟ “

واضح رہے کہ گزشتہ سال لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی، جس کے بعد سے فلاحی تنظیمیں شہر میں لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں اور دنیا بھر سے لوگ ان تنظیموں کو عطیات دے رہے ہیں۔ خود میا خلیفہ بھی اس افسوسناک واقعے کے بعد سے ریڈ کراس لبنان کو لاکھوں ڈالر چندہ دے چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں