اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد : اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ذرائع این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے بلوچستان پہنچنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔بلوچستان کے انچارج کورونا آپریشن سیل ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ اسلام آباد کے این آئی ایچ ڈی بھجوائی گئی قلات سے اومی کرون کے مشتبہ افراد کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں