فیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

فیصل آباد : فیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پراہم نوعیت کی فوری مرمت کے کاموں کے باعث ہفتہ 25دسمبر کوصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے نیو دوست سٹریٹ اور پیپلز کالونی نمبر2 فیڈر132کے وی فیصل آباد سٹی گرڈسٹیشن کے نیو دارالاحسان، خان سٹریٹ، سرفراز کالونی، داتا سٹریٹ، ایل سی ایم، گیٹ چوک، ہلال روڈ اورخواجہ گارڈن فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے بابر چوک فیڈرصبح نو سے سہ پہرتین بجے تک 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے ڈی ایچ کیو اور سول لائن فیڈر 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے کچہری روڈ اور ڈاکٹر طارق رشید (ڈی ایچ کیو) فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

علا وہ ازیں 24دسمبر سے29دسمبر (روزانہ) صبح ساڑھے آٹھ سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک 132کے وی شورکوٹ روڈ گرڈسٹیشن، 132کے وی شورکوٹ سٹی گرڈسٹیشن، 132کے وی پیرمحل گرڈسٹیشن اور 132کے وی ٹی ٹی سنگھ گرڈسٹیشن سے دس سے پندرہ میگاواٹ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں