لاہور میں افسوسناک حادثے میں 2 ننھے بہن بھائی جاں بحق

لاہور:لاہور میں افسوسناک حادثے میں 2 ننھے بہن بھائی جاں بحق۔ حادثہ ڈیپ فریزر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے پیش آیا جس نے معصوم بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں آگ سے جھلس کر دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواں کوٹ میں پیش آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ والدین بچوں کو گھر پر چھوڑ کے باہر گئے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ڈیپ فریزر میں شارٹ سرکٹ کے بعد لگی جس نے قریب پڑے بستر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر معصوم بچے لیٹے ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں عبداللہ نامی کم سن بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ اس کی 1 سالہ شیر خوار بہن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ایک اور 3 سالہ بچی بھی بری طرح جھلس گئی جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ کچھ دیر قبل کراچی میں بھی ایک افسوسناک حادثے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں