خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جا رہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخاب پر شور شرابے میں کسی کو یہ احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخاب جدید نظام کا آغاز ہے۔بلدیاتی الیکشن پر شور شرابے کے دوران کسی نے یہ احساس نہ کیا کہ جدید بلدیاتی الیکشن کا نظام کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے۔ ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے،انہوں نے کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس بااختیار بلدیاتی نظام ہے۔اس سے قبل گذشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں