firing

راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ

راولپنڈی : راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔خوش قسمتی سے وین میں موجود بچے محفوظ رہے ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر فائرنگ سے سکول وین کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ وین ڈرائیور سے ذاتی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، وین میں تمام طلباء محفوظ رہے۔

راولپنڈی پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیاجائے گا۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی میں آج صبح سکول جانے والے بچوں کی وین پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں