tiktok

فیصل آباد، ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی

فیصل آباد :ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز چک جھمرہ کے علاقہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 17 سالہ صباء مبینہ طور پر گھر میں پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسی۔پولیس نے واقعہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہاں واضح رہے کہ مذکورہ موبائل ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں کئی مرتبہ بلاک بھی کی جا چکی ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی موبائل ایپ ہے۔ٹک ٹاک اس سے قبل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کئی لوگوں کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ پاکستان میں آئے روز ٹک ٹاک کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جن میں نوجوان منفرد ویڈیو بنانے کے چکر میں اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں