omicron in pakistan

کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون پاکستان پہنچ گیا

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےنجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہے، نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔

ذرایع نے بتایا کہ جس خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ 2 روز پہلے ڈسچارج ہو کرگھر چلی گئی۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ علاقے کا پتہ چلتے ہی وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں