لڑکی نے اپنے منگیتر کی محبوبہ پر دھاوا بول دیا

لندن: برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے منگیتر کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے والی لڑکی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر ڈالا۔ دی سن کے مطابق میگن ہیلیٹ نامی اس لڑکی کے منگیتر جورڈن سٹیگ کے ساتھ اس 22سالہ لڑکی نے تعلق قائم کیا اور دونوں نے اکٹھے ایک ہوٹل میں رات گزاری، جس کا علم کسی طرح میگن کو ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی قصبے ونلیٹن کی رہائشی میگن کا سامنا اس لڑکی کے ساتھ ایک بار میں ہوا، جہاں میگن نے شیشے کے گلاس سے اس پر حملہ کر دیا اور ٹوٹے ہوئے شیشے سے لڑکی کا چہرہ بری طرح زخمی کر ڈالا۔

پولیس نے میگن کو گرفتار کرکے نیوکاسل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 2سال کے لیے معطل 14ماہ قید اور 5ہزار پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں