marim nawaz

جنید صفدر اعوان کی شادی، حمزہ شہباز نے سماں باندھ دیا

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں حمزہ شہباز شریف نے اپنی آواز میں گانا سن کر سب کے دل جیت لیے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حمزہ شہباز نے ’ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز شریف کو خوب داد دی۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں