ایک بار پھر پابندیاں لگنے کا خدشہ

اسلام آباد: کورونا کے نئے ’اومیکرون‘ ویرینٹ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پینل نے اس ویرینٹ کو ’اومیکرون‘ کا نام دیا ہے اور اس کی درجہ بندی تیزی سے منتقل ہونے والے وائرس کے طور پر کی گئی ہے، یہ اس سے قبل غالب وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کی ہی قسم ہے،جس کے کیسز یورپ اور امریکا میں اب بھی سامنے آرہے ہیں اور یہ لوگوں کی اموات کی وجہ بن رہا ہے۔
اسی حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث پابندیوں کا فیصلہ وائرس کی مکمل معلومات آنے پر ہی ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں