لاہور میں فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

لاہور : لاہور کے علاقے گلبرگ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے کھڑی لڑکی کو کار سواروں کی جانب سے ہراساں کی جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے مطابق متاثرہ لڑکی گلبرگ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ کھڑی ہے۔اس دوران کار میں دو افراد آتے ہیں اور گاڑی روک کر اسے گاڑی میں بیٹھنے کا کہتے ہیں۔
کار سوار افراد لڑکی کو کار میں بیٹھنے پر مجبور کرتے رہے۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور متاثرہ لڑکی سے رابطہ کیا۔پولیس نے لڑکی کو ملزمان کے خلاف لارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔متاثرہ لڑکی نے ویڈیو سیف سٹی کو فراہم کر دی ہے۔
ویڈیو کی مدد سے گاڑی اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے پولیس نے کام شروع کر دیا ہے۔

پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں