بجلی ، گیس اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار

اسلام آباد :آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے مہنگائی پلان تیار کر لیا گیا۔بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھائی جائیں گی۔حکومت پلان کے تحت آئندہ ڈیڑھ برس میں 3 مرحلوں میں بجلی سبسڈی ختم ، نرخ میں اضافہ بنیادی ٹریف پر ہو گا۔فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں عوام کی جیب سے پیسہ نکالنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے اوگرا فیصلوں پر بھی عملدرآمد اسی سال سے ہو گا۔آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی گذشتہ دو سالوں کی سطح پر لانے کے لیے لیوی جون تک ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر بڑھائی جائے گی۔پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء پر سیلز ٹیکس 17 فیصد عائد کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی نئی قسط ملنے کی توقع ہے تاہم پروگرام کی بحالی کے لیے نئی شرائط عائد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں