چینی بحران کی ذمہ دار حکومت ہے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فرازنے چینی بحران کی ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا اور کہا کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمہ دار ہم ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر سطح پر مافیاز ہیں لیکن چینی بحران کے ذمہ دار ہم ہیں، ہماری حکومت کے لیے صرف مہنگائی چیلنج ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی اہل نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کا آغاز بھی رسوائی ہے اور انجام بھی رسوائی ہی ہے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کی عدم دستیابی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ گذشتہ رات ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں