راولپنڈی کے اسپتال سے اغوا کیے گئے نوزائیدہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا

راولپنڈی:راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال سے اغوا کیے گئےنوزائیدہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کیے گئے بچے کو سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کرایا گیا۔بچے کو 4 روز قبل ہولی فیملی ہسپتال کے شعبہ اطفال سے اغوا کیا گیا تھا۔۔ 31 اکتوبر کوہولی فیملی ہسپتال سے نوزائیدہ بچی کو اغواء کرلیا گیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس حکام اور نیو ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی ،ہسپتال میں نصیب سی سی ٹی وی کیمروں سے اغواء کاروں کی فوٹیج حاصل کی ،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی،فرانزک ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی انکوائری کے لئے ہسپتال انتظامیہ کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،واقعہ دن کو سامنے آیا،نرس نے ایم ایس ہولی فیملی کو معاملہ بارے آگاہ کیا،نرس نے بچی کے جگہ گڑیا ملنے پر ایم ایس کو آگاہ کیا،نرس کی اطلاع پر اسپتال کے گیٹ بند کرکے بچی کی تلاش شروع کی گئی،بچی کے والدین کا تعلق کلر سیداں سے ہے۔

نرسری کی نرس حاجرہ ،چوکیدار زاہد سمیت تین افراد شامل تفیتش، سی سی ٹی وی فوٹیج سے نرسری میں فیڈ کے دوران مشکوک دو خواتین کی تلاشی لی گئی۔ جبکہ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال شازیہ راشد نے تفتیش کے لیے ہسپتال میں پولیس کو کمرہ دیا۔کن قومی اسمبلی صداقت عباسی بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون اور قانونی کاروائی کی یقین دہانی کروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں