رحیم یار خان میں خوف کی علامت بنی ہوئی چڑیل کا ڈراپ سین ہو گیا

رحیم یار خان : تحصیل خان پور میں چڑیل کا روپ دھارے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم چڑیل کا روپ دھار کر لوگوں کے مابین خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ملزم مبینہ طور پر بکری چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقے غریب آباد میں خوف کی علامت بنی ہوئی چڑیل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

اہل علاقہ نے مبینہ طور پر بکری چوری کرنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون کو پکڑا اور چڑیل ہونے کا الزام لگا کر پولیس کے خوالے کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ خاتون ایسا میک اپ کرتی تھی کہ اس پر چڑیل ہونے کا گمان ہوتا تھا۔اس نے پاؤں میں گھنگرو بھی باندھے ہوئے تھے۔لوگ اسے دیکھتے تو ان کی دوڑیں لگ جاتی تھیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے ایک بکری چوری کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس پر لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔

پولیس نے خاتون کو پکڑ کر تفتیش کی۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ نقلی چڑیل کوئی خاتون نہیں بلہ ایک مرد ہے۔ملزم کی شناخت عمران ولد قمر سین کے نام سے ہوئی جو کہ جٹکی بستی کا رہائشی ہے۔چڑیل کے میک اپ میں ملزم رات کی تاریکی میں سڑکوں گھومتا رہتا تھا،۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران غریب آباد سے متعدد بکریاں بھی چوری ہوئی ہیں۔پولیس نے چڑیل کا روپ دھارنے والے بہروپیے کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب رحیم یار خان میں ایک اور واقعے میں دوسری بیوی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کی مونچھیں اور بھنوئیں مونڈھ دیں۔رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر تھانے کی حدود میں واقع اڈہ مسن کے قریب خاتون نے اپنے شوہرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔متاثرہ شہری نے ظاہر پیر تھانے میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شکایت درج کرائی جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ دوسری بیوی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں