ملتان:خاتون ٹیچر گاڑی پر قابو نہ رکھ سکیں، پانچ طالبات کو گاڑی تلے کچل دیا

ملتان : خاتون ٹیچر نے پانچ طالبات کو گاڑی تلے کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر سرکاری اسکول ٹیچر نے 5 طالبات کو اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا جن میں ایک سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والی طالبہ 9ویں جماعت کی طالبہ تھی۔حادثے میں زخمی ہونے والی طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد اسکول پہنچ گئی ۔سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب نے اناڑی ڈرائیور اور اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا۔پولیس کے مطابق وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں