ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی معروف اداکارہ نے شادی کرلی

لاہور:شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں اداکارہ ‘گونچا گل یا آئیکس’ کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں ترک اداکارہ زینب کے حوالے سے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر کے ساتھ  ہنی مون  لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں