فیصٌل آباد:بینک منیجر نے مبینہ طور پر بلیک میل کرنیوالی ساتھی ملازمہ کو قتل کر دیا

فیصل آباد: فیصل آباد میں منیجر نے بینک کے اندر ساتھی ملازمہ کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے سدھار میں ایک بینک کے منیجر نے مبینہ طور پر بینک کے اندر ہی اپنی ساتھی ملازمہ کی جان لے لی۔ملزم نے خاتون کو گولی مار کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق بائیس سالہ عالیہ بینک میں ملازمت تھی اور بینک منیجر منصور کے ساتھ اس کے مبینہ مراسم ہیں۔

گزشتہ روز دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران منصور نے طیش میں آکر فائرنگ کی جس سے عالیہ دم توڑ گئی۔پولیس نے بینک مینجر منصور کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف گوجرانوالہ میں ایک سفاک شخص کو اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ ملزم آکاش نشے کا عادی ہے اس نے بیٹے کو کنگنی والا کے قریب نہر میں پھینکا تھا ، ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ، ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ بچے کو گھر سے باہر لے گیا، اسے بچے کے رونے پر غصہ آیا جس پر اس نے بچے کو نہر میں پھینک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں