لاہور میں شہری نے 8 سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا

لاہور : لاہور میں ایک شخص نے بچی پر کتا چھوڑ دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گذشتہ روز ایک شخص نے 8 سالہ کمسن بچی پر کتا چھوڑ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کتنے کے کاٹنے کی وجہ سے بچی زخمی ہو گئی تھی تاہم بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج معالجہ کیا گیا۔متاثرہ بچی کو اب گھر روانہ کردیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قصور میں بھی ایک ہی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب زمیندار نے بچے پر کتا چھوڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں