دنیاپور :(اسامہ کریم نوائے جنگ لندن/لاہور)دنیاپور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ کے نام پہ غریب لوگوں کو لُوٹنے کا دھندا عروج پر ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا احتجاج .تفصیل کے مطابق دنیاپور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں غیر قانونی پارکنگ بنائی گئ ہے جس میں لوگوں کی جیب پہ ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں غریب لوگ جب ہسپتال میں آتے ہیں تو پارکنگ کے نام پہ دس بیس گاڑی والوں سے پچاس روپے تک بٹورے جا رہے ہیں
جب کوئی بات کرتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ایم ایس صاحب سے بات کریں ہم نے ٹھیکے پہ لیا ہوا ہے کسی طرح کی کوئی پرچی یا ٹوکن تک نہیں دیا جاتا جس پہ پارکنگ کے چارجز لکھے ہوں واضع رہے کہ پچھلے دنوں ہسپتال سے دو شہریوں کی نیو موٹر سائیکلیں اس پارکنگ سے ہی اُٹھائی گئ جب ان ٹھیکے داروں سے بات کی تو انہوں نے اپنے پاؤں پہ پانی تک نہیں پڑنے دیا… ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے وارثان نے اعلی حکام سے نوٹس لینے غُنڈہ گردی کے تحت جگا ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.