لاہور:3 سال سے 15 سالہ بیٹی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

لاہور : لاہور ڈیفینس پولیس نے 15 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوتیلے باپ نے 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ملزم ندیم تین سال سے 15 سالہ کی سوتیلی بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ملزم نے سابقہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بچی کے ساتھ پھر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر دھمکیاں بھی دیں جس پر متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل گڑھی شاہو کے قریب واقعہ ریلوے ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں تین اوباش افراد مغل پورہ کی رہائشی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں