india rape case

شادی کے تین ماہ بعد ہی خاتون کے ماں بننے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

لکھنؤ :بھارتی ریاست اتر پردیش میں خاتون کے شادی کے تین ماہ بعد ہی ماں بننے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع غازی آباد میں تین ماہ قبل ایک شخص کی شادی ہوئی تھی۔ سہاگ رات کو دولہن کا پیٹ بڑھا ہوا محسوس ہوا تو دولہا نے اس سے اس بارے میں پوچھا۔ دلہن نے بہانہ بنایا کہ شادی میں زیادہ کھانے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں گیس ہوگئی ہے۔ شادی کے کچھ روز بعد دلہن نے شوہر کو بتایا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے کو ڈاکٹر کے پاس جانے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے ڈاکٹر سے آن لائن رابطہ کرکے ادویات لینا شروع کردیں۔

کچھ عرصے بعد خاتون کو کلینک لے جایا گیا جہاں اس کا الٹرا ساؤنڈ ہوا تو انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں نو ماہ کا بچہ پرورش پا رہا ہے۔ یہ سنتے ہی شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے کلینک میں ہی ہنگامہ شروع کردیا۔ اس نے اپنے سسرال والوں کو کلینک میں ہی بلوا کر اپنی بیوی کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔ خاتون نے اپنے والدین کے گھر جا کر بچے کو جنم دیا۔ یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بچے کا اصل باپ کون ہے۔ دوسری جانب شوہر نے عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں