بھارت سے فنڈنگ رُکتے ہی ٹی ٹی پی کی کمر ٹوٹ جائے گی، فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو جب بھارت سے فنڈنگ نہ ملی تو کمر ٹوٹ جائے گی، افغانستان میں تمام گروپوں کی متفقہ حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں، افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغان عوام کا حق ہے، افغانستان میں امن واستحکام کیلئے چین، ترکی، امریکہ اور برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹی ٹی پی کو بھارت سے فنڈز ہی نہیں ملیں گے تو ان کی کمر ویسے ہی ٹوٹ جائے گی، افغانستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں جس پر تمام گروپوں کا اتفاق ہو، افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغان لوگوں کا حق ہے، ہم چین، ترکی، امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردارادا کرسکتے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کو استحکام کی جانب لے جایا جا سکے، پاکستان نے مثبت صورتحال تشکیل دینے کی کوشش کی، ہم نے طالبان اور امریکہ کو مذاکرات پر آمادہ کیا، پاکستان نے کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں