پشاور میں افغان کرنسی کی خریدوفروخت معطل ہو گئی

پشاور : طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد پشاور میں افغان کرنسی کی خریدوفروخت معطل ہو گئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ پشاور افغان کرنسی کا کوئی خریدار نہیں ہے۔ذرائع ایکسچینج کمپنیز کا مزید کہنا ہے کہ آخری ٹریڈنگ میں 1 افغان روپیہ تقریبا پاکستانی ایک روپے 70 پہیسے میں دستیاب تھا۔ دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور ائیرپورٹ عملہ نہیں ہے اور رن وے پُر ہجوم ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوایشن سے مشاورت کے بعد کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔

جس کے بعد افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان کے بڑھتے ہوئےکنٹرول کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اےکا آپریشن شروع ہوا اور آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔ جبکہ آج صبح پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں