islamabad rape case

اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ

اسلام آباد : اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہراسانی اور بلیک میلنگ کے واقعے کم نہ ہو سکے۔ اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے نوجوان سے 2 سال تک بدفعلی کرتے رہے۔ملزمان نے نوجوان سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان لڑکے پر مسلسل تشدد کر رہے ہیں۔متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے نوجوان جوڑے کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آ چکا ہے۔
واقعے میں ملوث ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔اس حوالے سے سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ متاثرہ لڑکا لڑکی کے 164 کے بیانات کرادیے ہیں، لڑکے سے چھ ہزار اسی وقت لے گئے، گیارہ لاکھ پچیس ہزار یہ بھتہ لیتے رہے ہیں مختلف اوقات میں، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان میں مزید ملزمان کا نام سامنے آیا ہے،

14 یا 15 ملزمان تھے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو انہوں نے بنائی تھی، تین لوگوں نے الگ الگ ویڈیوز بنائی ہیں، یہ ننگے کر کے ان متاثرین کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، اس کیس میں جے آئی ٹی بھی بن چکی ہے اور ہم نے مزید دفعات بھی لگائی ہیں

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ایس آئی ٹی بنی ہے، پسٹل ریکور کرنے کا تھانہ آئی نائن الگ سے پرچہ درج ہو چکا ہے، جس ملزم نے گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے لیے اس کو ابھی گرفتار کرنا ہے، موبائل برآمد کرنے ہیں تین موبائلز سے ویڈیو بنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں