qatar visa

قطر کا پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان

قطر : قطر نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے قطری حکومت کی جانب سے تحریری احکامات بھی جاری کر دئے ہیں جبکہ اس ضمن میں پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔ آن ارائیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی۔ آن ارائیول ویزا کے لیے چھ ماہ تک کارآمد پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہو گی۔

آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں