sania mirza

پاکستانیوں کی ’ بھابھی‘ ثانیہ مرزا نے بھی یوٹیوب چینل بنا لی

حیدرآباد :معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے اور اس بارے میں انہوں نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹااسٹوری پر مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں !‘۔انہوں نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ میری زندگی کے بارے میں جاننا پسند کریں گے؟‘۔
sania mirza youtube channel

ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں رائے پوچھتے ہوئے انسٹا اسٹوری اپنے نئے یوٹیوب چینل کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔ثانیہ نےابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین ویڈیوز شیئر کی ہیں جبکہ ان کے سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت1ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اپنے چینل پر انہوں نے ابتدائی طور پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ اولمپکس سے متعلق ویڈیو کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں