عثمان مرزا کی متاثرہ جوڑے کو جیل سے باہر آکر بدلہ لینے کی دھمکی

اسلام آباد : سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد تشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کی جانب سے حوالات سے نوجوان جوڑے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سید علی حیدر کے مخاطب عثمان مرزا نے جوڑے کو دھمکیاں دی ہیں کہ وہ کیس سے پیچھے ہٹ جائیں،تشدد کا نشانہ بننے والا جوڑا شادی کر چکا ہے اور دونوں مقدمے کے مدعی بننے والے ہیں۔

لیکن عثمان مرزا انہیں دھمکیاں بھجوا رہا اور کیس واپس نہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہیں مقدمے سے پیچھے ہٹانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے تاہم جوڑا ایسا نہیں کرے گا۔سید علی حیدرکے مطابق اس کیس کا اہم ملزم جو کہ عثمان مرزا کا بھائی ہے وہ مفرور ہے۔عثمان مرزا کا بھائی ہی جوڑوں کو لانے کا کام کرتا تھا،ملزمان نے لڑکا اور لڑکی سے الگ پیسے لیے اور نہ دینے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس بندے کو کسی صورت نہیں چھوڑنا۔عثمان مرزا جیسے لوگوں کو سخت سزا دی جائے گی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

اپنا تبصرہ بھیجیں