شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر آگئی

بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شراب کے نشے میں دھت ایک خاتون نے کئی گھنٹے تک ٹریفک کو روکے رکھا، پولیس بڑی مشکل سے اسے سڑک سے ہٹانے اور اس کے گھر پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیہا پولیس سٹیشن کے علاقے میں واقع بابا ہوٹل سے خاتون نے جی بھر کر شراب پی اور نشے میں دھت ہو کر سڑک پر آگئی۔ خاتون نے سڑک کے بیچ آکر ٹریفک کو روک لیا اور کئی گاڑیوں پر حملہ آور بھی ہوئی۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر پہنچی اور خاتون کو سڑک سے ہٹانے اور ٹریفک کھلوانے کی کوشش کی تاہم کئی گھنٹے تک پولیس اپنا مشن مکمل نہ کرپائی۔ ایسے میں ایک خاتون سب انسپکٹر نے شرابی عورت کو دبوچا اور اس کے گھر چھوڑ آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں