bikes

موٹر سائیکلوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور : محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکلوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا۔30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹرسائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان خواجہ سراؤں کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کا تجربہ کامیاب رہا ہے اب اسے پورے صوبے میں پھیلائیں گے۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید کے مطابق محکمے کو رواں سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مدد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی تاہم اس وقت بھی دو لاکھ 82 ہزارگاڑیاں ٹوکن ٹیکس دئیے بغیر سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیو میٹرک طریقے سے ہو گی۔

30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ 14 جون 2021 کو محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکل پر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی منظوری دی تھی۔جس کے مطابق 70 سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1 ہزارسے 2500 روپے، 70 سی سی موٹر سائیکل پر 1 ہزار روپےاور 100 سی سی موٹرسائیکل پر 1500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ 125 سی سی تک 2 ہزار روپے، 150 سی سی تک 2500 روپے جبکہ ہیوی بائیکس کا انوائس کا 2 فیصد وصول کیا جائے گا۔

قبل ازیں2001 میں بائیکس پر 1 فیصدٹوکن ٹیکس وصولی شروع ہوئی، نئے ریٹس سے کروڑوں روپے وصولی پر خزانے میں اضافہ ہوگا۔ صوبہ پنجاب کے بجٹ میں موٹرسائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دے دی گئی تھی،پنجاب میں ٹیکس شرح میں ردوبدل اورٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں