پولیس کا پارٹی پر چھاپہ، اداکار اور اداکارائیں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے ایک ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں بالی ووڈ، مراٹھی اور جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے اداکار ، اداکارائیں اور کوریو گرافرز شامل ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق چھاپہ مہاراشٹر کے ضلع ناشک میں مارا گیا جہاں دو ولاز میں ریو پارٹی جاری تھی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 22 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 12 خواتین شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پارٹی میں شامل ایک خاتون ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس میں حصہ لے چکی ہے جب کہ گرفتار کی گئی چار اداکاراؤں کا تعلق جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری سے ہے۔

پولیس نے پارٹی سے بھاری مقدار میں منشیات اور حقے برآمد کیے ہیں۔ کیس کی تحقیقات کے دوران ممبئی سے ایک نائجیرین خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے پارٹی کیلئے منشیات فراہم کی تھیں۔

خیال رہے کہ یہ پارٹی ضلع ناشک میں ممبئی سے 120 کلومیٹر دور ممبئی ہائی وے سے ملحقہ دیہاتی علاقے میں جاری تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گرفتار 22 افراد میں سے اب تک صرف ایک مراٹھی اداکارہ حنا پنچال کی شناخت ہوئی ہے۔ وہ بگ باس کا حصہ رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں